Table of Contents

آج ہم بات کریں گے  نکسیر کے حوالے سے یعنی ناک سے خ ون آنا ۔ گرمی کا موسم چل رہا ہے۔ آج کل یہ تکلیف بہت زیادہ دیکھنے میں آتی ہے۔ بچوں میں دیکھنے میں زیادہ آتی ہے۔ اب تھوڑا اس مرض کے حوالےسے تعار ف بھی کریں گے۔ اس کے اسباب کیا ہیں؟ علامات کیا کیا ظاہر ہوجاتی  ہیں؟ اسبا ب میں یا تو خ ون کی زیادتی ہوتی ہے۔ یا دھوپ میں زیادہ دیر کام کرنا۔ اب جو بڑی عمر کےلوگ ہوتے ہیں۔ وہ دھوپ میں احتیاط کرتے ہیں۔ سر پر کوئی کپڑا رکھ لیا۔ یہ بے احتیاطی بچے بہت زیادہ کرتے ہیں۔ ان کے لیے گرمی سردی معنی نہیں رکھتی۔ وہ زیادہ تر دھوپ میں کھیلتے ہیں۔ تب یہ مسئلہ دیکھنے میں آجاتا ہے۔ ناک سے خ ون آنا شروع ہوجاتا ہے۔ اگر رگوں کے اندر سختی ہو تو تب بھی یہ مسئلہ دیکھنے میں آتا ہے۔ اگر  اس کی علامات کی بات کرلیں۔

یا ایک نتھنےسے خ ون آتا ہے۔ یا پھر دونوں نتھنوں سے خ ون آنا شروع ہوجاتا ہے۔ اکثر بڑی شدت سے آتا ہے۔ ایسے میں فوری طور پر خ ون کو نہ روکا جائے۔ اور مریض کمزور ہو۔ تو یہ کمزوری ہوسکتی ہے۔ اور زندگی کو خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ یہ جتنا سادہ مرض ہے۔ یہ اتنا ہی خطرنا ک مرض ہے۔ اگر اس میں احتیاط میں نہ کی جائے۔ آپ کو نسخہ بتائیں گے۔ کہ آپ نے کیا کیا چیزیں استعمال کرنی ہیں۔ اور کچھ احتیاطی تدابیر بھی ہیں۔  جو کہ فوری طور پر ہمیں کرنی چاہیں۔ فوری طور  پر ا س کے دونوں نتھنے بند کرکے اس کامنہ آسمان کی طرف کردیں۔ پانی  یخ ٹھنڈا سر پر ڈالنا شروع کردیتے ہیں۔ یہ غلط ہے۔ بالکل تازہ پانی ہو ۔ جس طرح موٹر چلنے کےبعد جو پانی آرہاہوتا ہے۔ وہ سرپر ڈال دیں۔ یا پھر پانی کی پٹیاں بنا کر اس کے سر پر لپیٹ لیں۔

دوسرے نمبر جو پاؤں ہیں ۔و ہ فوری طور پر  پانی کے اندر رکھو ا دیں۔ یہ احتیاطی تدابیر ہیں۔ جو ہمیں فوری طور پر کرنی ہیں۔ اگر اس کے علاج کی بات کر لیں۔ تو اس کےلیے آپ کو نسخہ بتاتے ہیں۔ اس کےلیے آپ کو دو چیزیں چاہیں ہوں گی۔ پہلے نمبر گیرو انڈین او ر دوسرے نمبر سنگ جراحت چاہیے ہوں گے۔ یہ دو چیزیں بہت زبردست ہیں ۔ حکمت میں ان کا بہت زیادہ استعمال کیاجاتا ہے۔ خاص طور پر خ ون کو روکنےکےلیے  اس نسخے کو استعمال کرتے ہیں۔ اگر باڈی بھی کہیں بلڈ ضائع ہو رہا ہے۔ بلڈ نہیں رک پارہا۔ تو یہ نسخہ فوری طور پر کام کرتا ہے۔ اس کے دوکام ہیں۔ ایک تو کھانے کےلیے ، دوسرا جس جگہ سے خ ون آرہا ہے وہاں پر چھڑک کرخون جمع ہوجائےگا۔ اور خ ون بہنا بند ہوجائےگا۔ یہ خواتین میں دیکھنے میں آتی  ہے۔ ان میں جو وجہ بنتی ہے۔

یاتو حیض کا مسئلہ ہوتا ہے۔ یا بندش ہوتی ہے۔ یاحیض میں خرابی ہوتی ہے۔ اس وجہ سے بھی ناک سے بلیڈنگ ہوتی ہے۔ اس کے وزن کی بات کرلیں ۔ گیرو انڈین  تیس گرام اور سنگ جراحت تیس گرام لینی ہیں۔ دونوں چیزیں ہم وزن لینی ہیں۔ ان کاپیس کر ان کا پاؤڈر بنا لیں۔ آپ کی دواتیارہو جائےگی۔ جن لوگوں  کو ریگولر نکسیر آتی رہتی ہے ان کو چاہیے کہ آدھا چمچ صبح اور آدھا چمچ شام کو  شربت انجبار کے ساتھ استعمال کرنا ہے۔ شر بت انجبار کسی بھی کمپنی کا لے سکتے ہیں۔ ایک گلاس پانی میں  تین چمچ شربت انجبار اور آدھا چمچ اس پاؤڈر کالے کر  استعمال کریں۔ ایک صبح کےوقت اور ایک شام کے وقت کھانا کھانے کے بعد لیں۔ یہ پہلی خورا ک سے ہی کام کرنا شروع کردے گا۔ مگر آپ اس کو  ریگرلر پندرہ سے بیس دن استعمال کرکے دیکھ لیں۔ انشاءاللہ! نکسیر سے جان چھوٹ جائےگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here