ڈالر کی قیمت 161.90روپے کی سطح پر برقرار

ڈالر کی قیمت 161.90روپے کی سطح پر برقرار

تیس جولائی کو معیشت سے جڑی اہم خبروں کا احوال:۔

فاریکس ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات 29 جولائی کو کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بیک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 161.90 پر برقرار رہی۔

افغان طالبان نے پاکستان کی تجارتی اشیاء کیلئے کسٹم ٹیرف جاری کردیا، جس سے تاجروں کو دوہرا ٹیکس دینا پڑے گا۔

پاکستان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 950 روپے اور فی اونس 23 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

جعلساز مختلف طریقوں سے آپ سے آپکی ذاتی معلومات جیسے کہ اے ٹی  ایم کارڈ، شناختی کارڈ اور بینک اکاونٹ نمبر  لے کر آپ سے فراڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں

وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال الیکٹرانک وہیکل پالیسی کے اجراء کے بعد بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

اٹلس ہونڈا کمپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی ہونڈا سٹی کے نئے ماڈل کی رونمائی گزشتہ روز ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *