برسلز(محمد عاطف حسین )ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے247گھوڑے امارات ائیر لائن کی آٹھ چارٹر ڈ پروازوں کی مدد سے بیلجیم سے ٹوکیوں پہنچا یا جائے گا ۔ان گھوڑوں کو لییج سے ٹوکیو منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ ان میں سے 36 تربیت یافتہ گھوڑوں کو پہلے ہی کارگو فلائٹ کے ذریعے ٹوکیو پہنچا دیا گیا ہے۔فلائٹس کے دوران گھوڑے طیارے کے اندر بنا ئے گئے اصطبل میں آرام سے سفر کر سکیں گے جبکہ ان گھوڑوں کی دیکھ بھال کےلیے 59 افراد بھی ان 8 فلائٹس میں ساتھ سفر کریں گے۔

اس کے علاوہ 20 ٹن گھوڑوں کی خوراک بھی ساتھ جائے گی۔ ائیر لائن ان 247 گھوڑوں کی ٹوکیو سے لییج واپسی کے لیے مزید 8 پروازوں کا انتظام بھی کرے گی۔مذکورہ ائیر لائن کو دنیا میں کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے گھوڑوں کو دنیا کے کسی بھی حصے میں منتقل کرنے کا کافی تجربہ ہے، اس کے علاوہ یہ ائیر لائن دنیا میں ہونے والے مختلف گھڑ دوڑ ٹورنامنٹس کی سپانسر بھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here