شلپاشیٹی بھارتی میڈیاکیخلاف عدالت پہنچ گئیں

شلپاشیٹی بھارتی میڈیاکیخلاف عدالت پہنچ گئیں

Table of Contents

شلپا شیٹھی نے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر بھارتی میڈیا کیخلاف عدالت سے رجوع کرتے ہوئے 25 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا۔

ممبئی پولیس نے شلپا کے شوہر بزنس مین راج کندرا کو 19مئی کو فحش فلمیں بناکرموبائل ایپ کےذریعے اسٹریمنگ کے الزام میں جس کے بعد سے کیس سے متعلق اداکارہ سے کئی بار پوچھ گچھ کی جاچکی ہے ۔ شلپا نے اس کیس کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی کوریج کو بنیاد بناتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ دائرکیا۔

ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والی شلپا نے عدالت میں متعدد میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ ایسی خبروں سے ان کی بدنامی کے علاوہ ساکھ کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

اداکارہ نے بعض میڈیا ہاؤسز سے غیر مشروط معافی مانگنے کے علاوہ خود سے متعلق ہتک آمیز مواد کو حذف کرنے اور 25 کروڑ روپے ادائیگی کا کا مطالبہ کیا ہے۔ اداکارہ کے مطابق

شلپا کا کہنا ہے کہ بغیر تفتیش و تصدیق کےاس کیس میں مجھے ایسی عورت کے روپ میں پیش کیا جارہا ہے جس نے مجرمانہ تفتیش کے باعث اپنے شوہر کو چھوڑ دیا ہو۔ غلط، توہین آمیز، جھوٹے اور ہتک آمیزبیانات کے اشاعت اور ایسی رپورٹنگ سے معاشرے میں میری ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ۔

شرلین چوپڑانے راج کندرا پرجنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا

ہتک عزت کے دعویٰ میں شلپا نے مزید کہا کہ ہتک آمیز مضامین اور ویڈیوز کے باعث فیملی، عوام اور مداحوں ، برانڈ کی توثیق کرنے والی کمپنیوں اور کاروباری ساتھیوں کے سامنے ساکھ میں کمی آئی کیونکہ سب نے ایسے غیرمصدقہ اور جھوٹے آرٹیکلز پر یقین کرنا شروع کردیا ہے۔اس نقصان کو رقم سے بھی پورا نہیں کیا جاسکتا۔

اس سے قبل ممبئی پولیس کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں خبریں شائع ہوئی تھیں کہ ممبئی پولیس کرائم برانچ کے چھاپے کے وقت شلپا شیٹھی اور راج کندرا کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔ پریشان حال شلپا کے چلانے پر انہیں پرسکون کرنے کیلئے پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ شلپا نے چلاتے ہوئے ‘ہمارے پاس سب کچھ ہے، تو تمہیں یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی’۔

شلپا شیٹی اور راج کندراکا ‘پنجابی ٹائی ٹینک ‘ ثبوت کے ساتھ

ان خبروں میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ شلپا نے اپنے شوہرسے کہا ‘ ہماری خاندان کی ساکھ تباہ ہوگئی ہے’۔

اداکارہ سے پولیس اسٹیشن میں اورجوہو میں ان کی رہائشگاہ پر2 باتر پوچھ گچھ کی گئئی تاہم پولیس کواس کیس میں شلپا کےملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

انب ممبئی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز راج کندرا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی اور انہیں 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *