سابق صدر ممنون حسین کی نمازِ جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی

سابق صدر ممنون حسین کی نمازِ جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر ممنون حسین کو نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نمازِ جنازہ ڈیفنس کی مسجد سلطان میں ادا کی گئی ۔

ممنون حسین کی نماز جنازہ معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ ممنون حسین کا انتقال گزشتہ روز کراچی کے نجی ہسپتال میں ہوا تھا۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر کے عہدے پر فائز رہے ، اس کے علاوہ وہ 1999 میں گورنر سندھ بھی رہ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *