رات کو یہ 4دانے پانی میں بھگو دیں صبح خالی پیٹ پی لیں

رات کو یہ 4دانے پانی میں بھگو دیں صبح خالی پیٹ پی لیں

آج آپ سب کے لیے صحت کا ایک بہترین خزانہ لائے ہیں۔ رات کو یہ چار دانے پانی میں بھگو دیں۔ اور صبح خالی پیٹ پی لیں۔ گرمیوں میں سر چکرانا، بی ۔پی کا لو ہوجانا، بھوک کا نہ لگنا، طبیعت کاچڑ چڑا پن ہونا اور گرمی لو کا لگ جانا یہ سب مسائل  فوری ختم ہوجائیں گے۔ اگر آپ کے سر میں درد رہتا ہے۔اور آپ کو اپنا  بی ۔پی لوہوتا  ہو ا محسوس ہوتا ہے۔ خاص طور اس تیز گرمی والے حبس کے موسم میں تو یہ مسئلہ انشاءاللہ! حل ہوجائےگا۔ موسم گرما میں اکثر لوگوں کی سکن  کی رنگت ڈل پڑ جاتی ہے۔ سکن کو دیکھو تو ایسے لگتی ہے۔ جیسے بالکل مرجھائی ہوئی ہے۔ تو یہ مسئلہ آپ کا حل ہوگا۔ سکن آپ کی بہت فریش نظر آئےگی۔ اور نکھرنے  بھی لگے گی۔ سکن فئیر بھی ہوگی۔ یہ زبردست نسخہ ضرور استعمال کریں۔ موسم گرما آپ کو بھر پور ٹھنڈ ک اور توانائی کا احساس ہوگا۔ اور ساتھ ہی ساتھ آپ کی صحت کےلیے بہترین چیز ہے۔ آ ج کی قابل استعمال ٹپس کیسے بنے گی وہ آپ کو بتاتے ہیں۔ سب سےپہلے ایک مٹی کا پیالہ لیں۔ کوئی اور برتن استعمال نہیں کرسکتے۔ پھرآپ نے خشک آلو بخار ا لینا ہے۔

یہ آپ کو پنسار سے آسانی سے مل جائےگا۔ خشک آلو بخارا فرحت بخش اور قبض کشا ہے۔ چڑچڑے مزاج والوں کےلیے یہ بہترین اجزاء ہے۔ بھوک  کی کمی ختم کرتا ہے۔ اس کے استعمال آپ کوگرمی اور لو سے بچائےگا۔ اس کے آپ نے چار دانے لینے ہیں۔وہ آپ مٹی کے پیالے میں ڈال دیں۔ دوسرے نمبر آپ نے سونف لینے  ہیں۔ گرمیوں میں اکثرلوگوں کا رنگ ڈل پڑجاتا ہے۔ سکن خراب ہوجاتی ہے۔ تو سونف  کا استعمال ان کارنگ نکھارنےمیں مدد دیتا ہے۔سکن کو بے داغ اور  صاف وشفاف بنا دیتی ہے۔ سونف آپ نے ایک چمچ کے برابرلینی ہے۔ تیسری نمبر آپ نے زرشک شیریں لینی ہے۔ یہ سردرد ختم کرتی ہے۔ اس کے استعمال سے چہرے پر نکھار آتا ہے۔ یہ پٹھوں اور  اعصاب اور جسمانی قوت کے لیے بہترین ہے۔ یہ آپ نے آدھا چھوٹا چمچ کےبرابر لینی ہے۔ اور یہ بھی مٹی کے پیالے میں شامل کردیں۔ پھر اس مٹی  کے پیالے میں ایک گلاس پانی ڈال دیں۔

پھر ان کو مکس کرلیں۔ پھر یہ پیالہ ڈھانپ کر روم ٹمپر یچر پر رکھ دیں۔ اگرآ پ چاہیں تو فریج میں بھی رکھ سکتے ہیں۔ کیونکہ گرمی کا فی زیادہ ہے۔ اس لیے آپ فریج میں ہی رکھیں۔ اور اگلے دن جب یہ پیالہ نکال کر دیکھیں گے ۔ تو ان تمام اجزاء کے خواص پانی میں شامل ہوگئے ہیں۔ آپ نے کیاکرنا ہے ؟ آپ نے صبح خالی پیٹ  یہ اجزاء کھا کر پانی پی لیں۔ اگر آپ چاہیں تو آلوبخارے کی گھٹلیاں نکال کر ان اجزاء کو پانی میں بلینڈ کرکے بھی اس کا ڈرنک بھی تیار کرسکتے ہیں۔ آپ یہ ڈرنک صبح خالی پیٹ پی لیں۔ ہفتے میں تین باریہ نسخہ ضرو ر استعمال کریں۔ یعنی ایک دن چھوڑ کرایک دن پئیں۔ آپ کی پوری گرمی بہت اچھے سے گزرے گی۔ اور گرمیوں میں گرم اور حبس والے موسم کے برے اثرات سے بھی محفوظ رہیں گے۔ آپکی صحت بہت اچھی ہوجائے گی۔ جسم میں طاقت  اور توانائی محسوس ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *