دودھ میں اجوائن ڈال کر پی لیں

دودھ میں اجوائن ڈال کر پی لیں

اگر آپ کو پیریڈ ز لیٹ آتےہیں۔ یعنی دن اوپر نیچے ہوجاتےہیں۔ یا آ پ  کو پیریڈز ریگولر ہیں۔ یا پیریڈز کے دوران  بہت زیادہ درد ہوتا ہے۔ تو یہ نسخہ آپ  کے لیے ہے۔ پیریڈز کےدوران ہونےوالی تکلیف ہر کسی میں مختلف ہوتی ہے۔ جیسا کہ دماغ کی کمزوری، خوراک کا ٹھیک نہ ہونا، ہارمون کی تبدیلی اس  کی وجوہات ہیں۔ یاد رکھیں! حیض کے دوران درد ہونا، بعض اوقات کسی خاص مسئلے کی طر ف اشارہ بھی کرتاہے ۔ جیسے خ ون کی کمی ، بچہ دانی کا چھوٹا ہونا، ہارمون کاتوازن کھو دینا، دماغی کمزوری ، سوڈیم اور پوٹاشیم کا کم ہونا ہوتا ہے۔ ہر مہینے پین کلر لینےسے پرہیز کریں۔ اگر پین کلر لیتی ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔ اگرآپ کو پین ہوتا ہے وہ کس وجہ سے ہوتا ہے۔ اگرآپ ا سکا علاج کروا لیتے ہیں۔ توآپ کا پین بھی کم ہوسکتا ہے۔

اور اسکے ساتھ کچھ احتیاطی تدابیر بھی کرنی پڑیں گی۔ جن خواتین حیض کے درد کی شکایت ہو تو انہیں گ وشت، چٹ پٹی چیزیں، چاول اور کولڈ ڈرنک کا استعمال کم کرنا چاہیے۔ یا بالکل نہیں کرنا چاہیے۔ایام کے دنوں میں کھلے کپڑے پہنیں۔ تاریخ سے  پانچ دن پہلے نمک کا استعمال بالکل بند کردیں۔ اور ورزش کو اپنا معمول بنالیں۔ اور اپنے ڈاکٹر سے کیلشیم اور  میگنیشیم کی گولیاں لکھو ا لیں۔ ا س سے  آپ کو حیض کے دوران درد کم ہوگا ۔ روزانہ ہزار ملی گرام  کیلشیم اور پانچ سو ملی گرام میگنیشیم لینا بہت ضروری ہے۔ اس سے آپ کو جو حیض  کی تکلیف ہے اس سے بہت حد تک یا بالکل چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ کسی اچھےسے ڈاکٹر سے تشخیص کروائیں ۔ وہ آپ کو گائیڈ کرے گا۔ اب آپ کو نسخے کے بارے میں بتاتے ہیں ۔

ا س کوبنانے کےلیے آپ ایک مگا دودھ کا لے لیں۔ آپ زیادہ بھی لے سکتےہیں یا کم بھی لے سکتےہیں۔ اور ساتھ میں چینی حسب ضرورت لے سکتےہیں۔ اس کےساتھ اجوائن لے لیں۔ یہ پنسار سے مل جائےگی۔ اس کو اچھے طریقے سے صاف کر لیں۔سب سےپہلے ایک پین لیں۔ اس میں دودھ کا مگاڈال دیں۔ اس کے بعد تھوڑا سادودھ بوائل ہونے دیں۔ اس میں حسب ضرورت چینی ڈال دیں۔ جب یہ بوائل ہوجائے۔ اس میں آدھا چمچ اجوائن کا ڈال دیں۔ اجوائن کو شامل کرنے کےبعد اس کو چار سے پانچ منٹ تک پکانا ہے۔ تھوڑا سا مکس کرلیں تاکہ اجوائن دودھ میں پھیل جائے۔ پانچ منٹ کے بعد اتار لیں۔ اور اس کو ایک چھننی کی مدد سے چھان لیں۔ اور دودھ کو ایک گلاس میں نکال لیں۔ جب آپ کو پیریڈز کا پین ہوتا ہے۔ تب آپ نے اس کو پی لینا ہے۔ اس کے بہت ہی اچھے رزلٹ ہیں۔ اگر آ پ کو بہت ہی زیادہ پین ہے۔ تو پھر گرم پانی بھی لے سکتے ہیں۔ یعنی اس بوتل میں گرم پانی ڈال کر اس سے بھی سیک لےسکتے ہیں۔ تو اس سے بھی آپ کو جلد راحت ملےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *