اس نسخہ سے آ پ کا رنگ اتنا گورا ہوجائےگا۔ کہ عید پر سب آپ کو دیکھتے رہیں گے۔  اور آپ کو عیدی ڈبل ملے گی۔ انشاءاللہ! آپ کو یہ نسخہ ضرور پسند آئےگا۔ آپ سب سے پہلے چاہیے ہوگی ۔ سرسوں کی کھلی ۔ سرسوں کا تیل نکال لینے کے بعد جو کھلی  بچ جاتی ہے۔ یہ کولوں سے ملے گی۔ یہ پنسار سے مل جائےگی۔ دس روپے میں کافی ساری ملجاتی ہے۔ آپ کو کھلی کا پاؤڈر بنانا ہے۔ اس سے آپ کے سکن کے داغ دھبے  بہت تیزی سے ختم ہوتےہیں ایک چمچ سرسوں کی کھلی کا پاؤڈر ، ایک چمچ مسور کی دال کا پاؤڈراور آدھا لیموں کا رس ڈال دیں۔ جن  کو لیمن سوٹ نہیں کرتا۔ توآپ ٹماٹر کا رس بھی شامل کرسکتےہیں۔ بہت سارے لوگوں کو لیموں سوٹ نہیں کرتا۔ اس کے بعد اس میں ایک چمچ کچا دودھ ڈال دیں۔

اس کے بعد آدھا چمچ بیسن کا آٹا ڈال دیں۔ تما م اجزاء کو مکس کرلیں۔ اگر آپ کو یہ زیادہ گاڑھا لگے تو آپ  اس میں مزید دودھ کو شامل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ دودھ کا استعمال نہیں کرنا چاہتے تو آ پ دہی کا استعمال کرسکتے ہیں۔ تما م چیزوں کو پھر سے مکس کرلیں ۔ اور ایک زبردست سا پیک تیار کرلیں۔ یہ زیادہ نہ گاڑھا ہو اور نہ ہی زیادہ پتلا ہو۔

اس کو اپنے چہرے پر اپلائی کریں۔ اور دو منٹ کے لیے مساج کریں۔ اس کے بعد آپ نےتھوڑا سا اور پیک لے کر اپنے چہرے کے اوپر اپلائی کرنا ہے۔ اپلائی کرنے کےبعدآپ نے بیس منٹ کے لیے چھوڑ دینا ہے۔ بیس منٹ کےبعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ  کو اپنے فیس چمکتا ہوا دکھائی دے گا۔ اور آپ کو پہلے سے کافی بہتر فرق محسوس ہوگا۔ آپ کارنگ گورا اور گلابی ہوجائےگا۔ کہ آپ دیکھ کرحیران رہ جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here