اہم خبر: کروناکیسزمیں اضافہ، کراچی میں لاک ڈاؤن کی تیاری

اہم خبر: کروناکیسزمیں اضافہ، کراچی میں لاک ڈاؤن کی تیاری

Table of Contents

جمعہ 30جولائی کی چند اہم خبروں کا احوال۔

پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح تیزی سے بڑھنے لگی، ملک میں مہلک وبا کرونا کے باعث مزید 86 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 4 ہزار537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 23ہزار 295 ہوگئیں۔

کرونا کی جان ليوا ڈیلٹا ویرینٹ نے کراچی ميں خطرے کی گھنٹی بجادی، مثبت کيسز کی شرح 30 فيصد تک جاپہنچی ہے۔ کراچی ہر 10 میں سے 3 افراد کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے لگا، سندھ حکومت نے پندرہ روز کيلئے مکمل لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا۔

کراچی ميں مکمل لاک ڈاؤن لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ آج سندھ کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس ميں ہوگا۔ مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ سروس بند کرنے کی تجویز زير غور ہے۔ شہرقائد میں مکمل لاک ڈاؤن پر سندھ اور وفاق آمنے سامنے ہیں۔ این سی او سی سربراہ اسد عمر کہتے ہيں شہر بند کر کے وبا کا مقابلہ کریں گے تو بےروزگاری کا مقابلہ کیسے ہوگا۔

کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیوں کی زد میں آئیں گے، این سی او سی نے 31 اگست تک کی مہلت دیدی۔ اس کے بعد جہاز پر سفر، تعليمی اداروں يا دفاتر جانے پر پابندی ہوگی جبکہ شہری ایکسپو سینٹر پہنچنے لگے۔

افغانستان پر قبضے کی جنگ جاری، افغان طالبان نے صوبہ قندھار کے لشکر گاہ کے بڑے حصے اور لوگر ميں اسلحہ کے ذخيرے پر قبضہ کرليا۔ طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپ میں پوليس چيف مارا گيا۔

آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون بنے گا؟ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سلطان محمود، خواجہ فاروق، تنویرالیاس اور اظہر صادق کے انٹرویو کرلیے۔ حتمی نام کا اعلان مشاورت کے بعد ہوگا۔ امیدواران کا کہنا ہے کہ عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے قبول ہوگا۔

ٹوکيو اولمپکس ميں پاکستانيوں کے دل جيتنے والے ويٹ لفٹر طلحہٰ طالب کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال، طلحہ طالب نے 67  کلو گرام کٹيگری ميں چند پوائنٹس کے فرق سے پانچویں پوزيشن حاصل کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *