Table of Contents

صرف دو چیزوں تین دن تک متواتر استعمال کرکے آپ اپنے گردوں کو ، جگر کو ، مثانے کو مکمل طور پر صاف کرسکتےہیں۔ ان کو ڈی ٹاکس کرکے انہیں بالکل صحتمند اور تندرست رکھ سکتے ہیں اور ان میں پیدا ہونے و الی خطرنا ک بیماریوں  سے خود کو ہمیشہ محفوظ رکھ سکتے ہیں آج کل مصنوعی اور مضر  صحت اور کیمیکل بھری خوراک کھانے کی وجہ سے تقریباً  ہمارے تمام بدن میں زہریلے ٹاکسنز جمع ہونے لگتے ہیں۔ اور خاص طور پر ہمارے جگر یا گردوں کو بری طرح ز ہ ر آلو د کردیتے ہیں ۔ یہی  وجہ  ہے کہ  آج کل لیور اور کڈنی سے متعلق امراض میں بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ لہٰذا ہیپاٹائٹس،  جگر کی سوزش اور ورم ، فیٹی لیور،گردہ ، مثانے یا گردے کی پتھری جیسے امراض اوریورک ایسڈ کی زیادتی جیسا مسئلہ بہت زیادہ عام ہوچکا ہے۔

چنانچہ آج کے دور میں ہمیں ایسی غذاؤں  کو اپنی روزمرہ کی ڈائیٹ میں شامل کرنے کی سخت ضرورت ہے اور ساتھ ہی کچھ ایسے گھریلو نسخہ جات کو بھی کچھ عرصے کے بعد  استعمال لاتے لانے کی ضرورت ہے۔ جو ہمارے گردوں اور جگر کو بیماری پیدا کرنے والے فاضل مادوں سے پاک وصاف کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکیں۔ آج کا نسخہ اس کے لیے بے حد مفید اور مؤثر ثابت ہونے والا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جگر ، مثانے کی زائڈ گرمی کو کنٹرول کرنے اور پیشاب کی جلن کو دور کرنے ، گردہ یامثانہ کی سوزش  اور قطرہ قطرہ پیشا ب آنے کےلیے بھی یہ نسخہ بہت ہی فائدہ مندثابت ہوگا۔ آج پاؤں جلتے ہوں تو یہ مسئلہ بھی اس کے استعمال کرنےسے حل ہوجائےگا۔ اس  کےلیے آپ مغز ، تخم خربوزہ یعنی خربوزہ کےبیجوں کا مغز ایک چمچ کی مقدار میں لینا ہے۔

یہ آپ کو کسی پنسار سے باآسانی سے مل جائےگا۔ خربوزہ کے بیج سوزاک ، یرقان  ، پیشاب کی جلن، پیشاب کی نالی میں سوزش، جگر مثانہ کی گرمی اور گردوں  کے انفیکشن کو دورکرنے کے لیے بہت ہی کمال کے فوائد رکھتے ہیں ۔ دوسر ی چیز آ پ نے سونف لینی ہے   سونف بھی جلن دار افراد کےلیے بہترین دوا ہے۔ جگر کی گرمی کو کم کرتی ہے۔ پیشاب کھل کر لاتی ہے۔ پیشاب کا جلن کا خاتمہ کرتی ہے۔ سینے کی جلن یا معدے کی جلن اس کے استعمال کرنےسے دور ہوجاتی ہے۔

اور آنکھوں کی روشنی میں اضافہ کرنے کےلیے بہت ہی بے مثال چیز ہے۔ چنانچہ  ایک چمچ خربوزہ کے بیجوں کا مغز اور ایک چمچ سونف لے کر ایک گلاس پانی میں اچھی طرح گرینڈ کرکے اس فلٹر کرلیں اور کوزہ مصری سے میٹھا کرکے نوش فرمائیں۔ صبح وشام دن میں دو مرتبہ خالی پیٹ استعمال کریں۔ اگرآپ کوزہ مصری کے بجائے اسے شربت بزوری سے میٹھا کرکے استعمال کریں۔ یہ آپ کو اور بھی بہتر رزلٹ دے سکتا ہے۔ انشاءاللہ !اس کے تین دن کے استعمال سے ہی  جگر مثانہ کی گرمی ، گردوں کی سوزش ، پیشاب کی نالی میں انفیکشن ، سوزش، ورم یا پیشاب جل کرآنا ، ہاتھوں پیروں کی جلن، جگرو گردوں کی صفائی میں آپ کو بہترین نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here