گرمی کا موسم چل رہا ہے۔ سکن بہت زیادہ آئلی ہورہی ہوتی ہے۔ نارمل سکن والوں کو  بھی بہت زیادہ مسائل فیس کرنے پڑتے ہیں ۔ اگر آپ ایسی خاتون  ہیں جو کچن میں بہت زیادہ مصروف رہتی ہیں۔ تو آپ کی سکن بہت زیادہ آئلی ہورہی ہوتی ہے۔ ایکنی کے مسائل بہت زیادہ ہورہے ہوتے ہیں۔ جب بھی آپ نے اپنے چہرے کو دھونا ہے۔ صرف اس ٹونر کااستعمال کرنا ہے۔ اگرآپ کی سکن ایکنی اور آئلی والی ہے تویہ ٹونر آپ کےلیے ہے۔ یہ بہترین ٹونر ہے۔ اس میں صرف دو چیزیں استعمال کی گئیں ہیں۔ اس کوبنانے کےلیے سب سے پہلے ایک کپ پانی لینا  ہے۔ اس کو چولہے پر رکھ کر گرم  کرلیں۔ اسکے بعد ایک ٹی بیگ کااستعمال کریں۔ گرین ٹی بیگ کا استعمال کریں گے۔ اگرآپ کے پا س نہیں ہے۔ تو  یہ کریانہ سے ملجائےگا۔ پنسار سے بھی گرین بیج مل سکتےہیں۔ دو سے تین چٹکی برابر ڈال کر استعما  ل کرسکتے ہیں۔

اس گرین ٹی بیگ کے خواص پانی کے اندر نکل آئیں گے۔ پانچ سے چھ منٹ لگیں گے۔ گرین ٹی کیا کرتی ہے؟ اس کے اندر اینٹی انفلا مینٹری خصوصیا ت پائی جاتی ہیں۔ یہ آپ کی سکن کی ایکسٹر آئل کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے سکن کی ایکنی کو کنٹرول کرنے میں بہت مدد کرتی ہے ۔ یہ اینٹی ایجنگ کےلیے بھی بہترین ہوتی ہے۔ اگر آپ کی سکن پر بہت زیادہ فائن لائنز ہیں۔ گرین ٹی تو اس کےلیے بہترین حل ہوتاہے۔ لیکن آج آپ کو آئلی اور ایکنی سکن کا بتار ہے ہیں۔  آپ کو بتائیں گے کہ آپ ٹونر  کا استعمال کیسے کرسکتے ہیں؟ اب  اس پانی کو چھان کر ایک کپ میں نکال لیں۔ دوسرے نمبر جو استعمال کرنا ہے۔ وہ ہے چاول ۔ چاول دوکھانےکے چمچ لےکر اس کو پانی میں بھگو دیں۔ آپ نے گرین ٹی جوآپ نے تیار کی ہے۔ اس کے اندر چاولوں کے دو چمچ ڈال دیں ۔ چاول جو ہوتےہیں۔

یہ بھی آپ کےسکن ایکسٹرا آئل کوکنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ آپ کی ایکنی کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اگررائس واٹر کے آئس کیوب بنا کر گرمی میں استعمال کرتے ہیں۔ تو اس سے اوپن پور ز کےمسائل ختم ہونے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ آپ کی آئلی سکن اور ایکنی سکن کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔ آپ نے ساری رات کےلیے چاولوں کو گرین ٹی کےاندر چھوڑ دینا ہے۔  پھر اگلی صبح اس کے اندر جو چاول ہوں گے ۔ نکال دیں گے۔ گرین ٹی اور چاول کو جو ایکسٹریکٹ ہوگا ۔ اس کو کسی بھی اسپر ے بوتل میں نکال لیں گے۔ اور ا س کو فریج میں رکھ دیں۔ سات سے آٹھ دن کےلیے آپ کا بہترین ٹونر تیار ہوچکاہے۔ جب بھی اپنے چہرے کو واش کرنا ہے۔ صرف اس ٹونر کااستعمال کرناہے۔ یہ آپ کی سکن  کی ایکسٹرا آئل کو کنٹرول کرےگا۔ آپ کی سکن ایکنی کو کنٹرول کرنےمیں آپ کی نیچرلی مدد کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here